بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ابھی تک ایمرجنسی کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بہت سے تجاویز آتی ہیں، ابھی تک ایمرجنسی کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا جواز بنتا ہو تو گرفتار کیا جائے گا، القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ان کو 2 ہفتے کی ضمانت دی گئی ہے، جو کل سپریم کورٹ میں ہوا اس کی مثال پچھلے 75 سال میں نہیں ملتی، سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں، عدلیہ کی طرف سے ان کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے، عمران خان کی اپنی ذاتی تقاریر موجود ہیں، جو کچھ بھی ہوا ہے عمران خان کی ایما پر ہوا ہے، عمران خان نے پوری محنت سے یہ صورتحال پیدا کر دی ہے، جو عمران خان نے کیا وہ اب واضح ہوگیا ہے۔

Back to top button