بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی چوبیس، پشاور انیس، کوئٹہ دس، گلگت دس، مری آٹھ اور مظفر آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں موسم خشک رہے گا جبکہ لیہہ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ صفر، اننت ناگ اور بارہمولہ سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button