بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرکا ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر بھرپور توجہ دینے پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ ضم شدہ اضلاع کے قبائلی عمائدین سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس لئے ان علاقوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔قبائلی عمائدین نے صدر کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں نے ملکی امن کی خاطر اپنے پیاروں اور روزگار کی قربانی دی ہے اور اب وہ امن اور ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے علاقے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے  محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند
Back to top button