بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جرمنی کا پاکستان کیلئے 16 کروڑ 30لاکھ یورو کی معاشی امداد کا اعلان

جرمنی نے پاکستان کے لئے 16 کروڑ 30لاکھ یورو کی معاشی امداد کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان جرمنی کے معاشی امور کے پارلیمانی وزیر Miels Annen نے اقتصادی امور کے وزیر سردار ایاز صادق سے جرمنی میں ملاقات کے دوران کہی۔

یہ امداد تین سے پانچ سال تک کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دی جائے گی۔جرمنی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی پر قابو پانے کیلئے دو کروڑ ستر لاکھ کی اضافی اور فوری امداد بھی دے گا اور جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔اس موقع پر فریقین نے اپنے دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے اور توانائی، سرمایہ کاری، ماحولیات اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا
Back to top button