بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چوبیس، کراچی ستائیس، پشاور سولہ، کوئٹہ بارہ، گلگت گیارہ، مری آٹھ اور مظفر آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور سرینگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، لیہہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ نو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انیس، لیہہ منفی ایک، شوپیاں سات اور بارہمولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button