بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رواں سال کوئی مفت حج نہیں کریگا نہ ہی کوئی وی آئی پی ہوگا، طلحہ محمود

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود نے مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی، انہوں نے مرحوم وفاقی وزیر کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجھے ہدایت دی ہے کہ مرحوم مفتی عبدالشکور کی فیملی کا خیال رکھنا ہے، گزشتہ سال حج اس لئے سستا تھا کہ ڈالر کی قیمت کم تھی اس بار ڈالر بہت مہنگا ہو گیا ہے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج کے دوران مشکلات ہوں گی، مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے، حج کے دوران جتنی آسانیاں لائی جا سکتی ہیں ہم لے کر آئیں گے، اس بار کوئی مفت حج نہیں کرے گا اور نہ کوئی وی آئی پی ہو گا، سب برابر ہیں۔

Back to top button