بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی عالمی سیاحتی ایکسپو میں پہلی بار شرکت

دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو ‘عربیہ ٹریول مارکیٹ’ کا آغاز ہوگیا جب کہ  پاکستان کی جانب سے پہلی بار  اس نمائش میں شرکت کی جارہی ہے۔ایکسپو میں پاکستان پویلین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،  پاکستان پویلین کا افتتاح مشیر برائے سیاحت عون چوہدری نے کیا۔

ایکسپو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ سیاحت سے پاکستان ایک ارب ڈالرز کماتا ہے،جب کہ اب سیاحت سے پانچ ارب ڈالرز کمانے کا منصوبہ ہے،  اسکردو کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کی تیاری مکمل ہے۔

اس کے علاوہ نمائش میں پاکستان کی دس سے زائد سیاحتی کمپنیوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ نمائش میں 160 ممالک اپنی اپنی سیاحتی صنعت کے فروغ کیلئے موجودہیں۔

Back to top button