بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شدید بارش اور ژالہ باری، پاکستان نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بے نتیجہ ختم

راول پنڈی میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ  بے نتیجہ ختم ہوگیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز  بنائے تھے کہ تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے بعد  پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

ژالہ باری کے باعث گراؤنڈ نے سفید چادر اوڑھ لی جو دلفریب منظر پیش کر رہا  تھا۔بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔عماد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے چیڈ بوویس 54 اور ٹام لیتھم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔خیال رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Back to top button