بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہو گی

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے جمعے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔

Back to top button