بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارت کیخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کیلئے آسڑیلوی سکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پیٹ کمنز آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے، مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو بھی بھارت کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور پہلے دو ایشز سیریز کیلئے ٹیمکا حصہ بنا لیا گیا ہے

ڈیوڈ وارنر دورہ بھارت کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے تھے،اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گی، آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دیدی
Back to top button