بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ، افتخار 10 ، حارث کی 5 درجے ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی ۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں قومی کرکٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور  شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

مزید پڑھیے  مجھے سنٹرل کنٹریکٹ نہیں چاہئے، کسی نوجوان کودیکر اس کا بھلا کریں، محمد عامر
Back to top button