بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی میں پاکستان نیوزی لینڈ میچز، ٹیموں کے آنے جانے کے اوقات میں میٹرو سروس بند رہے گی،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

 نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامیہ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، مراسلے میں پمز اور پولی کلینک سے دو دو ایمبولینس بھی مانگ لی گئیں، میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے سٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق پولی کلینک کی 2 ایمبولینسز، دو ڈاکٹرز ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی، پمز کی دو ایمبولینس گاڑیاں دو ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی۔پمز اور پولی کلینک میں دس دس کمرے، دو وی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔

مزید پڑھیے  مرتضیٰ وہاب کی معافی قبول،عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس
Back to top button