بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب بیورو کریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

نجاب کی نگران حکومت نے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے، سیکرٹری لٹریسی وجیہہ اللہ کنڈی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

احمد علی کمبوہ سیکرٹری قانون، افتخار علی ساہو سیکرٹری زراعت، سید حیدر اقبال سیکرٹری لٹریسی اور عرفان احمد سندھو کو سیکرٹری ریگیولیشن پنجاب تعینات کر دیا، سلمان اعجاز سیکرٹری پاپولیشن کو او ایس ڈی بنا کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان کو سیکرٹری پاپولیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا، امجد علی اعوان کو ہٹا کر اقبال حسین کو سی ای او پیپرا لگا دیا گیا۔

ثاقب منان کو عہدے سے ہٹا کر طارق قریشی ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو، محمد ارشد منظور کی جگہ راشد کمال الرحمن ڈی جی لیبر، آغا محمد علی عباس کو ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو، احمد مستجاب کرامت کو سیکرٹری ہیومن رائٹس، امبرین ساجد کو ممبر وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا، سیکرٹری ہیومن رائٹس احمد عزیز تارڑ کو او ایس ڈی بنا کے کورس پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

فیصل ظہور ممبر جوڈیشل اور صالحہ سعید سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، طیب فرید سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، محمد احمد سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس، عامر حسین غازی کین کمشنر پنجاب، محمد انس اقبال ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، آصف مجید کو ہٹا کر جمیل احمد جمیل کو ایڈیشنل ڈی جی قائداعظم اکیڈمی، آغا ظہیر عباس شیرازی کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا۔

طارق کریم کھوکھر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت، محمد ساجد بشیر ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات، کنول صابر ڈپٹی سیکرٹری سکولز، توقیر احمد سینئر انسٹریکٹر ایم پی ڈی ڈی، زاہد پرویز ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ لگا دیا گیا۔

مزید پڑھیے  سانحہ مری، سی پی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سسمیت کئی افسران معطل
Back to top button