بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے سنائپرز بھی پہنچ گئے

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن تیز کر دیا گیا، پاک فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور سنائپرز بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق پاک فوج کی جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا، آرمی کے 15 سنائپرز بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئےہیں۔پولیس حکام کے مطابق سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائےگا، کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کر رہے ہیں۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پولیس نے نو گو ایریا بستی قابل لٹھانی میں داخل ہو کر ڈاکو قابل لٹھانی کے ٹھکانےکو جلا دیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق جزیرہ نما علاقے کچہ کراچی اور بستی لٹھانی میں پولیس کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
Back to top button