بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابراعظم کی سنچری، پاکستان نے کیویز کو 38 رنز سے شکست دیدی

قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔قذافی سٹیڈیم میں لاہور کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کپتان بابر اعظم 58 گیندوں پر 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، محمد رضوان 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، افتخار احمد نے ناقابل شکست 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیشام اور روندرا ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔193 رنز کی کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز ہی بنا سکی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس دوران 7 وکٹیں گنوائیں۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور زمان خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

مزید پڑھیے  سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بھارتی ٹیم اگر مگر کا شکار
Back to top button