بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں شدید لڑائی، 56 افراد ہلاک

سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد سے مختلف شہروں میں فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے۔دوسری جانب ملک کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ فوج نے سرکاری مقامات پر کنٹرول برقرار رکھا ہے۔جھڑپوں کی وجہ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپوں اور بم دھماکوں کی وجہ سے 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 590 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلہ دیش-میانمار کے ساحل سے ٹکرا گیا
Back to top button