بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان ، یاسین ، سلیم اور اسد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری ملتان ، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں لائی گئی، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی 26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران  ہوئی ، دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 419 کومبنگ آپریشنز کیے ، ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔حکام کا کہناہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق
Back to top button