بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان نے 47 ،47 رنز کی اننگز کھیلیں۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ باآسانی جیت لیا۔واضح رہے کہ 17 اپریل کو سیریز کا تیسرا میچ بھی قذافی سٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی 20 میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک، امریکی سفیر
Back to top button