بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے پہاڑوں میں بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق شعبہ انٹیلی جنس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی کوئٹہ سے 530 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دورافتادہ علاقے ماشکیل کے دشوار گزار پہاڑوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 820 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرقبضے میں لی گئی افیون میں سے تقریباً 3700 کلوگرام منشیات دشوارگزار علاقے سے منتقل کرنے میں حائل مشکلات اور مطلوبہ وسائل کی عدم موجودگی کے باعث موقع پر ہی نذرآتش کر دی گئی۔

اےاین ایف کی جانب سےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف عمل میں لائی جانے والی حالیہ کارروائی رواں برس کی اب تک سب سے بڑی کارروائی ہے ، برآمدشدہ منشیات پہاڑوں میں واقع گوریندر نالہ نامی خفیہ مقام پرذخیرہ کی گئی تھی۔کارروائی کے دوران منشیات کے ذخیرہ کی حفاظت پر مامور ملزمان اے این ایف اور ایف سی کےساتھ  فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پسپائی کے بعد پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق حالیہ کارروائی کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیے  ملک کے متعدد علاقے دھند کی لپیٹ میں، حادثے میں 3 جاں بحق
Back to top button