بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

محمد معز مبشر اعوان ، ڈرامیٹک کالج کلب کے چیئرمین منتخب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نور پور تھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، محمد معز مبشر اعوان ، ڈرامیٹک کالج کلب کا چیئرمین منتخب ، عوامی ،سماجی، تعلیمی ،صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ تحصیل نورپورتھل کے گاوٴں ڈھمک تھل کے ہونہارسپوت محمد معز مبشر اعوان ، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس کے فائنل ائیر کے طالب علم ہیں۔ انہیں کالج ہذا کے ڈرامیٹک کلب کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال وہ بطور جنرل سیکرٹری بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں بوجہ حسن کارکردگی انہیں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی طرف سے بیسٹ ڈرامہ رائٹر اور بیسٹ ڈائریکٹر کے ایوارڈز بھی عطا کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد معز مبشر اعوان ، ڈھمک تھل کی نامور ہر دلعزیز سماجی شخصیت/ سینئر بینک آفیسر ملک حاجی مبشرعلی اعوان کے صاحبزادے ہیں ۔ تحصیل نورپورتھل کے سرمایہ ء افتخار محمد معز مبشر اعوان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری پے درپے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں۔ انشاءاللہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔

مزید پڑھیے  جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے، عمران خان
Back to top button