بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آج آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔ عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔آزاد جموں کشمیرالیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا
Back to top button