بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایف بی آر سرگودھا کے انسپکٹر ملک محمد وسیم جسرا کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ عطا کردیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایف بی آر سرگودھا کے ایک اور فرض شناس آفیسر کا اعزاز ، انسپکٹر ملک محمد وسیم جسرا کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس سے تعلق رکھنے والے جسرا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ملک محمد وسیم جسرا ایف بی آر سرگودھا کے ریجنل آفس میں بطور انسپکٹر آئی آر ایس ایف بی آر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سرگودھا علی صالح حیات کلیار نے چیف کمشنر ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ تعریفی سرٹیفیکیٹ ملک محمد وسیم جسرا کوعطاکیا۔ دریں اثناء ہردلعزیز فرض شناس انسپکٹر آئی آر ایس ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے ہمیشہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دینے کے لیے حتی المقدور بھرپور کوشش کی ہے اور اللہ پاک کی ذات والا صفات کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس کی مدد و نصرت سے ہمیشہ ٹارگٹس کو اچیو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بھرپور حوصلہ افزائی پر اپنے جملہ سینئر آفیسرز کا صمیم قلب سے سپاس گزار ہوں ۔ ملک محمد وسیم جسرا نے کہا کہ میری شاندار کامیابیوں کا تسلسل اور یہ اعزاز ،عزت و تکریم درحقیقت میرے والدین کی دعاؤں اور میرے محسن و مربی اساتذہ کرام کی محنتوں کی مرہون منت ہیں۔

مزید پڑھیے  حقو ق انسانی کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع خوشاب میں سیمینارز کا انعقاد
Back to top button