بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔تاہم آج اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ میں درج ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو لینے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت پہنچی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالےکرنے کا حکم جاری کیا، عدالتی فیصلے پر علی امین گنڈا پور کے وکیل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دوبارہ رجوع کیا اور علی امین گنڈا پورکی گرفتاری اور اسلام آباد منتقلی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔پولیس علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی، علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پہنچتے ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور بچے سمیت 5 افراد زخمی
Back to top button