بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف جسٹس اب بس، استعفیٰ دیں ورنہ عید کے بعد ہم اسلام آباد آکر استعفیٰ لینگے، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس اب بس، استعفیٰ دیں، اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے، عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے  سیاسی قیادت اپنے جھگڑے عدالتوں میں نہ لائے، پارلیمنٹ کو مضبوط کرے، چیف جسٹس
Back to top button