بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں 7اپریل تک توسیع

حکومت کو بیرون ملک سے ایک ہی روز میں 787درخواستیں اور 34لاکھ 3ہزار 775ڈالرز موصول ہوگئے

سپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں 7اپریل تک توسیع کردی گئی ، حکومت کو ایک ہی روز میں 787 درخواستیں اور 34 لاکھ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوگئی۔وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے سپانسر شپ سکیم کی تشہیر کیلئے وزارت خارجہ سے مدد طلب کی تھی جس کے بعد بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آگئی۔رپورٹ کے مطابق حکومت کو بیرون ملک سے ایک ہی روز میں 787درخواستیں اور 34لاکھ، 3ہزار 775ڈالرز موصول ہوگئے۔ حکومت نے اسپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بھی 7 اپریل تک بڑھا دی۔

Back to top button