بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج درخواستیں کل سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی

حکومت  کی جانب سے حج درخواستیں کل سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت  نے حج درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار روپے کی ٹوکن منی وصول کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار کی ٹوکن منی کے فیصلے کے بعد حج کے اخراجات بڑھ جائيں گے جس کے تحت 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جس میں سے پاکستان کو   81  ہزار  132 کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔

Back to top button