بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

محکمہ صنعت و تجارت میں ورکنگ خواتین کیلئے ڈے کیئر سینٹربنے گا، 7محکموں میں کام کرنے والی خواتین مستفید ہوں گی

محکمہ صنعت و تجارت میں ورکنگ خواتین کیلئے ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میںلایاجائے گا اورڈے کیئر سینٹر محکمہ صنعت و تجارت اورویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ”ڈے کیئر سوسائٹی” کے اشتراک سے بنے گا۔

اس ڈے کیئر سینٹر کے قیام کیلئے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔پی اینڈ ڈی کی پرانی بلڈنگ میں بننے والے اس ڈے کیئر سینٹر سے 7محکموں میں کام کرنے والی خواتین مستفید ہوں گی۔

مستفید ہونے والے محکموں میں محکمہ صنعت و تجارت، لائیوسٹاک، زراعت، لیبر، خوراک، صوبائی محتسب اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم شامل ہیں۔ ان 7محکموں میں 40خواتین کام کر رہی ہیں اور یہ خواتین اپنے بچوں کیلئے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ڈے کیئر سینٹر میں دی جانے والی سہولیات میں سٹنگ ایریا، ٹی ویژن، ریڈنگ، ایئرکنڈیشنز رومز، اساتذہ اور آیا شامل ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہاکہ محکمہ صنعت و تجارت میں سینٹر ڈے کیئرسینٹر کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔7محکموں میں کام کرنے والی خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں

Back to top button