بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کا افغانستان میں بچیوں کی تعلیم سے روکنے کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرنے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان میں بچیوں کی تعلیم پر پابندی کی دو ٹوک مذمت سے انکار کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ افغان کردار کو مغربی ممالک سے زیادہ جانتے ہیں، طالبان کا پیسہ منجمد کرکے اس وقت مغرب نے انہیں تنہا کر دیا ہے۔

برطانوی صحافی کے اس سوال پر کہ کیا وہ افغان طالبان سے کہیں گے کہ وہ بچیوں کو اسکول جانے دیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ افغان یہ پسند نہیں کرتے کہ انہیں بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے۔

عمران خان نے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ طالبان کو تنہا کردیں گے تو وہ کسی کی بھی بات کیوں سنیں گے؟ 

ان کا مزید کہنا تھاکہ سیاسی فریق سمجھتے ہیں، ایٹمی پروگرام محفوظ رکھنا ضروری ہے، فکر ہے ہم اس وقت مارشل لا کی طرف بڑھ رہے ہیں، انتخابات ملتوی کرنے کا مطلب ہے آئین سے آگے جانا۔

مزید پڑھیے  افغانستان کے بجلی سے محروم ہونے کا خطرہ
Back to top button