بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف کے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر سب انسپکٹر میاں عبدالقیوم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف خوشاب کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر سب انسپکٹر میاں عبدالقیوم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں سب انسپکٹر میاں عبدالقیوم ،ملک عمران حیدر ریڈر ریجنل سپرویژنل آفیسر سرگودھا ریجن ،افتخار احمد ریڈر آفیسر انچارج سرگودھا،تصورحسین اورمحمد جہانگیر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک نور محمد اعوان اور آفیسر انچارج پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب نے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔
نظامت کے فرائض راجہ شہزاد اکرام اور ملک سجاد حسین ڈھڈی نے بطریق احسن سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔حافظ نگاہ حسین نے یہ سعادت حاصل کی ،ننھے بچے سعداللہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اس موقع پر مقررین ریڈر آفیسر انچارج خوشاب محمد جاوید اقبال ، انچارج ورکشاپ ملک فرحت جاوید اعوان ،ملک محمد اشرف سگو،ملک اکرام الحق مدھوال ،مشتاق حسین، نصیر احمد، عقیل رضاشاہ اور چوہدری محمد ارشد سمیت دیگر نے میاں عبدالقیوم کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لئے سرمایہ ء افتخار قرار دیا ۔انھیں ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا اوران کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ سرگودھا سے آئے ہوئے مہمان خصوصی خان عمران حیدر بلوچ نے ولولہ انگیز تقریر اور شاعری کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اس موقع پر میاں عبدالقیوم نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب کو اپنے رفقائے کار کی اپنے لیے بے پایاں محبت قرار دیتے ہوئے سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دوران تقریب میاں عبدالقیوم کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ملک عطا اللہ گنجیال، ملک الطاف حسین ڈھوڈھا، ملک حبیب اللہ بوڑانہ ،ملک فیض محمد،مہر محمدنوید اورحاجی محمد عاصم کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او کا ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد
Back to top button