بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مسترد کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو  لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا، عوام کا پیسہ اسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی ضمی انتخابات کا شیڈول ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق 18 اپریل کو سندھ میں 93 سیٹوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے ہے، 5 سال کا منصونہ ہے ہم پیسے دیں گے مگر اسے جلدی بنانا ہے۔

Back to top button