ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر ساجد جاوید چوہدری کو صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سرگودھا کی ذمہ درایاں تفویض
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر ساجد جاوید چوہدری کو صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سرگودھا کی ذمہ درایاں تفویض کردی گئیں۔ڈاکٹر ساجدجاوید مشہور ماہر لسانیات ہیں۔ موصوف ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ڈاکٹر صاحب کے شاگردوں کی بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔پروفیسرڈاکٹر ساجد جاوید کے صدر شعبہ اردوبننے سے یہ شعبہ بہت ترقی کرے گا۔ دریں اثناء پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نورپورتھل پروفیسر عبدالغفور ملک۔ پروفیسر ملک نواب دین سگو، پروفیسر ڈاکٹر نواب دین کلیرہ۔پرفیسر زین العابدین ۔پروفیسرشوکت رضا اعوان پروفیسر عبد القیوم جاڑا۔پروفیسر گوہر ایوب۔پروفیسر تنویرعباس۔پروفیسر رانا محمد اسماعیل اور پروفیسر عنصر عباس جعفری نے پروفیسر ڈاکٹر ساجد جاوید چودھری کو صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سرگودہا بننے پر دلی مبارک باددیتے ہوءے ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔