بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ماہر تعلیم فیض الحسن ملک کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وومن تحصیل نور پور تھل کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے ممتاز ماہر تعلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ فیض الحسن ملک کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وومن تحصیل نور پور تھل کا بھی اضافی چارج دے دیاہے ۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے جناب فیض حسن ملک کے ایڈیشنل چارج کا خیر مقدم اور نیک تمناؤں کا اظہارکیاگیاہے ۔ ڈپٹی ڈی ای او موصوف نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کا کام شروع کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اللہ تبارک وتعالی ا نے جناب فیض الحسن ملک کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعیت کی ہیں اور ان کو شمار معروف ماہرین تعلیم اور مثالی انتظامی آفیسرز میں ہوتاہے۔ اللہ تبارک و تعالی اکے فضل و کرم سے موصوف اپنے پیشے اور فرائض منصبی کے ساتھ انتہائی مخلص ہونے کی وجہ سے ہمیشہ حکام بالا کے منظور نظر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے سرمایہ ء افتخار ثابت کیا ہے۔ یاد رہے کہ جناب فیض الحسن ملک بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل تعینات ہونے سے قبل سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی بہترین اور مثالی ایجوکیشن آفیسر اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دے چکے ہیں ۔

Back to top button