بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مسلم لیگ ن نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کو خوشاب میں یوتھ کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی اقیادت نے حلقہ پی پی 84 نورپورتھل سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کو ضلع خوشاب میں یوتھ کوآرڈینیٹر کے عہدہ پر فائز کر دیا ہے۔ پی پی 84 نورپورتھل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بیرسٹرملک معظم شیر کلو نے باقاعدہ اپنے عہدے کا نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے وصول کیا ہے۔یوتھ کوآرڈینیٹر خوشاب کا عہدہ ملنے پرایکس ایم پی اے بیریسٹر ملک معظم شیر کلو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ایم ایل این کے جملہ قائدین کے مشکوروممنون ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوءے اس عزت واعزاز سے نوازا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری تفویض کی ہے انشاء اللہ اس سے عہدہ براء ہونےکےلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کو پارٹی کی طرف سے نئ ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی گئ ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button