بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار قائدؒ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے  مونال کو آج ہی سیل کرنے اور نیوی گالف کورس کا آج ہی قبضہ لینے کا حکم
Back to top button