بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آج شام چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

رواں سال میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا۔

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہو گا۔

انجینئر ماجد کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے، اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔

Back to top button