بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راشد خان پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 8  میں شرکت کیلئے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان  پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق راشد خان  رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جس کے بعد راشد خان نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔

راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے کوئٹہ اور  لاہور کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان کے اسپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔

Back to top button