بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حلقہ این اے 93 سے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 93 سے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔ امیدواران اور ان کے سپورٹرز اور ووٹرز کی خصوصی نشستوں کا انعقاد بھی تواتر سے جاری ہے ۔ این اے 93 قومی اسمبلی کی نشست سے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سمیرا ملک، پاکستان تحریک انصاف کے ملک عمر اسلم اعوان ، آزاد امیدوار ملک علی سانول ، آزاد امیدوار ملک سالار خان اعوان اور تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے سید نور الحسن ہاشمی نے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ امیدواران اپنے سپورٹرز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب پہنچے جہاں پر ریٹرننگ آفیسر احمد صہیب نے ان سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

مزید پڑھیے  ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی،فردوس عاشق اعوان منصوبہ بندی کا حصہ تھیں،الیکشن کمیشن
Back to top button