بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی پی ٹی آئی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی پی ٹی آئی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی، الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کے لیے خط لکھے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے ،19  مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16کی بجائے 19مارچ کو کرانے کا مطالبہ کیاتھا ۔

مزید پڑھیے  ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
Back to top button