بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ایک ہی نوعیت کی 3659 درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 10 اکتوبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

عدالت نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی وصولی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔عدالت نے صارف کو سنے بغیر ٹیرف کی تبدیلی بھی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو سبسڈی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سولر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی جائے۔ عدالت نے نیپرا کو بھی اوور چارجنگ پر کارروائی کی ہدایت کی۔

Back to top button