بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ اجلاس، جماعت اسلامی، حکومتی اراکین کا مشرف کیلئے دعا سے انکار

سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا ہوگیا، جماعت اسلامی اور حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرنے سے انکار کردیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر تھے، حکومت کہتی ہے نہیں کرنی تو نہیں کرتے دعا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وہ تو پرویز مشرف کیلئے دعا کریں گے، جو چاہے اس میں شامل ہو جائے، پرویز مشرف نے ایک غلطی کی جو ان 2 جماعتوں کو این آر او دیا۔

ایوان میں ترکیے میں زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

Back to top button