بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا اظہار ہمدردی کیلئے ترکیہ جانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کیلئے ترکیہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 8 فروری کو ترکی کا دورہ کریں گے اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے لیے ترکیہ جارہے ہیں جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم انقرہ بھی جائیں گے جہاں ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ترکیہ میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد1541 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

Back to top button