بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی  کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

ایشین کرکٹ کاؤنسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ  بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔ 

ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

Back to top button