بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس نے صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 4 دہشتگرد گرفتار

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس مردان ریجن محمد علی  نے کہا ہے کہ پولیس نے ضلع صوابی کو بڑی تباہی سے بچالیا اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھاکہ پولیس نے ایک کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن سے 5 کلوگرام بارود مواد، 18ہینڈ گرنیڈ، 9 گرنیڈ، ایک راکٹ لانچر، 2 کلاشنکوف اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکار اور اہم تنصیبات تھے، دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک نومبر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا، 30 جنوری کو آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک دہشتگرد اظہاراللہ نے افغانستان میں ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ہلاک دہشت گرد اظہاراللہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبے بناتا تھا اور اس کے سر کی قیمت حکومت نے 20لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

Back to top button