بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ پاپو لیشن کے فلا حی منصوبوں کیلئے علماء کا کردار بھی بڑا اہم ہوتا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشا ب احمد صہیب نے ڈسٹرکٹ کو آ رڈینیشن کمیٹی برائے پاپو لیشن کے اجلاس کی کی صدارت کر تے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کے افسران پر زوردیا ہے کہ وہ طے شدہ اہداف پورا کرنے کیلئے بھر پور محنت کریں۔لوگوں کو قائل کریں،معا شرے میں زیا دہ سے زیادہ آگاہی دیں اور آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ضلعی انتظا میہ کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ بھی اپنا بھر پور تعاون کر ے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ محکمہ پاپو لیشن کے فلا حی منصوبوں کیلئے علماء کا کر دار بھی بڑا اہم ہوتا ہے چونکہ لوگ ان کی با توں پر غور کر تے ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں۔لہذا علماء کرام خطبہ کے وقت پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار اد ا کریں اور لوگوں کو زیا دہ سے زیادہ آ گاہی دیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خوشاب چوہدری محمد شاہد،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم،ڈی ایچ او خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزا ر یوسف،ڈپٹی ڈائر یکڑ کالجز امتیاز احمد سو بھی،خطیب جا مع مسجد اکمل عباس،ڈپٹی پا پولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک،ڈاکٹر صائمہ اکرام اورفیملی پلا ننگ ایسو سی ایشن کے سوشل آ رگنا ئزر سکند رحیات نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد اور ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عقیلہ تبسم نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ ماہ کی کار گزاری،لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ لیزان،ڈیمو گرافک پروفا ئل،ضلع اور تحصیل سطح پر آ بادی کے اعدادو شمار،آ گاہی مہم،سورس آ ف انفارمیشن اور دیگر امور پر بر یفنگ دی۔

Back to top button