بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھرمیں منشیات کےخلاف مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے 5ملزم گرفتار کرلیے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کےقریب اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتارکرلیا ، ملزم سے10 کلو 800 گرام چرس برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق اےاین ایف اور ایف سی نے بلوچستان تافتان میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 350 کلو افیون اور200 کلو چرس برآمد کرلی ، جبکہ کچلاک روڈکوئٹہ میں کارروائی کے دوران کار سے54 کلو چرس برآمد، نوشکی کے رہائشی ایک ملزم کوحراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے تورخم بارڈر کےقریب سے بھارتی ساختہ 17700 نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں ۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مشترکہ کارروائیاں ، پلاسٹک کےتھیلوں سے52 کلو500 گرام چرس اور3کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آبادموٹر وےٹول پلازہ کےقریب کارسے120 کلوافیون اور60 کلوچرس برآمد کی گئی ، کارروائی کے دوران خاتون سمیت3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

Back to top button