بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ

سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ہے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان  کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر کرنے کے لیے منصوبہ سازی شروع کردی گئی ہے جب کہ  زرمبادلہ ذخائر کے لیے ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button