بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

باغ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق

 باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق  افسوس ناک حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا ، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب  حادثے کا شکار ہوگئی ۔ 

  بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اب تک 6  افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button