بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام خوشاب کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میل اور فیمیل کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈ قائداکیڈمی قاضی محمد امین کر رہے ہیں جبکہ ماسٹر ٹرینرز ندیم حیدر اور حافظ محمد محسن تمام شرکاء اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ اس تربیتی ورکشاپ کے خصوصی وزٹ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان اور ریجنل پروگرام مینیجر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے شرکاء ورکشاپ پر زور دیا کہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے استفادہ حاصل کرنے کے بعد فیلڈ میں اپنے اپنےتعلیمی اداروں کو بھی اس سے مستفید کریں۔ ایجوکیشن آفیسرز عطاءالرحمان ملک اور ڈاکٹر ملل سجاد حسین نے بھی ٹریننگ ورکشاپ کا خصوصی وزٹ کرکے ضروری ہدایات جاری کیں ۔

Back to top button