بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اعظم سواتی کی ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر

متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔

Back to top button