بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب مویشی پال حضرات کے ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، منیر حسین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کےمعروف ویٹرنری اسسٹنٹ منیر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مویشی پال حضرات کے ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان بہترین اقدامات کی وجہ سے مویشی پال حضرات کے مسائل کے حل میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ ویٹرنری ہسپتالوں میں مال مویشی کے علاج معالجے کے لیے ادویات سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائ جانے کی وجہ سے دوردراز کے مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے علاج کےلیے مقامی سطح پر سہولت میسر ہورہی ہے۔ منیرحسین نے کہا کہ اب کیونکہ سردی کی شدت میں روزافزوں اضافہ ہورہاہے تو جانوروں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے اور انہیں موسمی بیماری سے بچاو کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مویشی پال حضرات پرزوردیا کہ اپنے جانوروں کو بروقت حفاظتی انجیکشن لگوائیں۔ اپنے قیمتی جانوروں کو چیچڑوں سے بچاو کے لیے جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں۔ جانوروں کو صاف پانی اور اچھی خوراک مہیاء کی جاءے۔ ویٹرنری اسسٹنٹ نے مزید کہا کہ سردیوں میں جانوروں کےلیے کیلشیم اور منرل استعمال کریں ۔ سخت سردیوں میں انہیں گڑ کھلائیں اور سٹامک پاؤڈر کا استعمال یقینی بنایا جاءے۔ منیرحسین نے کہا کہ ان شاء اللہ آپ کا جانور تندروست و توانا رہے گا۔

Back to top button